سوات،سوات میں درجہ چہارم ملازمین کی جانب سے جائز مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا سلسلہ دوسرے بھی جاری رہا ، سوات بھر کے مختلف ملازمین اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں کی بھر پور شرکت ، حکومت سے تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کرنے اور پروموشن اور سروس سٹرکچر میں ملازمین کومزید ریلیف دینے کا مطالبہ ، بھوک ہڑتالی کیمپ کا سلسلہ آج تیسرے روز اختتام پذیر ہوگا ، اور اختتام پر احتجاجی جلوس نکالا جائیگا، آل سوات درجہ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب ، تحصیل بابوزئ کے صدر عبدالرحیم ، عالم خان ، تاج ملوک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ہم حکومت سے اپنا حق زبردستی حاصل بھی دریغ نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین سرکاری محکموں میں تندھی سے ڈیوٹی کرتے ہیں ، اور بیشتر مقامات پر ان سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے ، جو کہ سراسر ظلم ہے ، انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین غریب طبقہ اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ، انہوں نے صوبائی حکومت ، صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق سے اس سلسلے میں دوررس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ، علاوہ ازیں اور ایپکا سوات کے صدر علی رحمن ،س ینئر نائب صدر مشتاق احمد خان اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے درجہ چہارم ملازمین کے کیمپ کا دورہ کرنے انہیں ہر ممکن یقین دہانی کرائی کہ انکے اور ہمارے مسائل ایک ہیں ، اور متفقہ طورپر مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرینگے ، سید خطاب نے ملازمین کا بھر پور شکریہ اداکیا ، اور کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کو انکا حق دے اور انہیں مزید احتجاجی پر مجبور نہ کریں ۔
740 total views, no views today


