بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء فضل وہاب عرف قجیر خان نے کہا ہے کہ پارٹی کسی کی گھر کی لونڈی نہیں ہے کہ اپنی پسند و ناپسند کے احکامات جاری ہے ۔سابق ڈویژنل صدر نیک محمد خان کی کوئی حیثیت نہیں کہ وہ کسی کو پارٹی سے نکالیں ۔ان کا اپنا بیٹا یاسر خان کو پارٹی کی طرف سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان کے خلاف احتجاج کی بناء پر شوکاز نوٹس جاری ہو ا تھا
جس پر اب بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی جو کہ حیرت کی بات ہے ۔نیک محمد خان کی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ وہ اخباربیانات کے ذریعے مجھے پارٹی سے نکالیں ۔پارٹی منشور کے مطابق ضلعی صدر پہلے شوکاز نوٹس جاری کرے گا جس کے بعد تمام کاروائی پارٹی آئین و منشور کے مطابق ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میڈیا سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بعض عہدیداروں نے پارٹی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے وہ پارٹی کے ان عہدید ارو ں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے جنہوں نے عام الیکشن میں آزاد حیثیت سے پارٹی امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی منشور کے مطابق مجھے ضلعی صدر کی طرف سے شوکاز نوٹس ملنا چاہیے تھا ۔مگر آفسوس کی بات ہے کہ سابق ڈویژنل صدر نیک محمد خان نے اخباری بیان کے ذریعے مجھے پارٹی سے نکالا۔میں پارٹی کا کارکن ہوں اور پارٹی قائدین ان عہدیداروں کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے پارٹی کے قواعد وضوابط کو رونڈتے ہوئے اپنے مرضی کے فیصلے کئے ۔ا ن کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی یہ پارٹی قائدین کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔
506 total views, no views today


