مینگورہ،سوات میں تقریبا پینتالیس دن بعد نامعلوم افراد کے کاروائی نے عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کر دیا،نامعلوم افراد کے کاروائیوں نے عوام کو عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے،پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان لگ گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کے موجودگی میں نامعلوم افراد کو اب تک معلوم نہ کیا جا سکا،نامعلوم افراد کا لفظ پولیس کیلئے جان چھوٹنے کا اسان ذریعہ بن گیاہے
جبکہ سیکورٹی فورسز کے موجودگی میں ایسے واقعات کا رونما ہونا کئی سوال چھوڑ گئے۔گزشتہ روز مٹہ کے گنجان مارکیٹ میں امن کمیٹی کے ممبر کے قتل نے ایک بار پھر عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا اب تک کئی افراد نا معلوم افراد کا نشانہ بن چکے ہیں حیران کن طورپر پولیس نے ابھی تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کوروکنے میں کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں کی ائے روز واقعات نے عوام کو غیر محفوظ بنادیا ہے زیادہ تر واقعات ذاتی دشمنی کے وجہ سے ہو رہے ہیں مگر پولیس نامعلوم افراد کے کھاتے میں ڈال کر جان چھڑاتے ہیں۔عوام نے سیکورٹی فورسزاور پولیس کی بالا حکام سے فو ری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
474 total views, no views today


