سوات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع قاضی سوات نے قتل کے مقدمہ علت نمبر 826 تھانہ خوازہ خیلہ جرم زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزم افتخار ولد محمد اکرم سکنہ گاؤں شالپین تحصیل خوازہ خیلہ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی، اور ساتھ ہی 20 لاکھ روپے جرمانہ کا سزایاب کیا گیا،جرمانہ مبلغ بیس لاکھ روپے مقتول کی ورثاء کو ادا کی جائے گی ، عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم چھ مہینے قید سخت کی سزا کاٹے گا، اور اسی طرح جرم زیر دفعہ 13.ao میں ملزم کو ایک سال عرصہ کیلئے سزیاب کیا گیا اور ساتھ ہی دو ہزار روپے جرمانہ بھی لگایا گیا عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم دو ماہ قید سخت کی سزا کاٹے گا، تفصیلات کے مطابق ملزم نے مقتول کی نوبیاہ بیوی کیساتھ شادی رچانے کی خاطر شادی کے چند ہی دنوں بعد پستول سے فائرنگ کرکے مقتول کو شدید زخمی کردیا تھا، جو ہسپتال میں دوران اپریشن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے ہی دن جاں بحق ہواتھا، مقتول کی بیوی نے بدوران سماعت مقدمہ ملزم کیخلاف گواہی دی اور ملزم کے خلاف جرم قتل عمد ثابت ہونے پر عمر قید اور بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔
1,234 total views, no views today


