سوات،بریکوٹ میں سہ روزہ اجتماع کے دوسرے دن بھی شدیدبارش کے باجود لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد جاری ہے ۔گذشتہ رات دو بجے تیز بارش شروع ہوئی جو کہ صبح تک جاری رہی اور ٹھنڈکی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش تھیں ۔اجتماع کے منتظمین اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پنڈال میں چارلاکھ پچاس ہزار سے زائد فرزندان توحید کی تعداد پہنچ گئیں ہیں جبکہ مذید بھی لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔بریکوٹ انتظامیہ ،سیکورٹی فورسز اور رضا کاروں کی طرف سے سخت سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے
اور تمام انتظامات پورے کئے گئے تھے ۔اشیاء خوردنوش اور دیگر کھانے کے چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بریکوٹ انتظامیہ بھر پور کوشش کررہی ہے ۔بعض جگہوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء خوردنوش کی فروخت پر ایکشن لے کر دوکانداروں پر بھاری جرمانے لگائے ۔اسسٹنٹ کمیشنربریکوٹ سلمان خان لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے بہت تعاون کیا جس کی وجہ سے مشکلات میں کمی رہی ۔بریکوٹ ہسپتا ل اور پنڈال کے اندر لگائیں گئے میڈیکل کمیپس میں مریضوں کو مفت علاج کی جارہی ہے ۔رات کو جمعہ کے نماز میں مولانا طارق جمیل نے خطبہ پڑھایا جبکہ بعد میں انہوں نے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے اندر کے جتنے بھی احکامات ہیں ان پر عمل کر نا مسلمان کے لئے بہت ضروری ہے ۔انسان کی زندگی برف کی مانند پگھل رہی ہے ۔اس وقت کو قیمتی جانو اور اس واحد اللہ کے بتائے راستے پر چل کر اس کو راضی کرلواس میں دنیا اور اخرت کی کامیابی ہے ۔مولانا محمد عبدالوہاب نے بھی نماز فجر کے بعد خطاب کیا ان کے علاوہ میاں انور نے بھی خطاب کیا ۔آج اجتماع دعا صبح 8بجے ہوگی ۔
385 total views, no views today


