سوات، سوات کے تحصیل بریکوٹ میں دوسرے روز بھی تبلیغی اجتماع جاری رہا، مینگورہ شہر سمیت پورے ملک سے پانچ لاکھ سے زائد افراد نے اجتماع میں شرکت کی، جمعہ کادن ہونے کی وجہ سے پوری دن لوگوں کا انا جانا جاری رہا، اجتماع سے تبلیغی جماعت سے وابستہ مولانا طارق جمیل سمیت دیگر علماء کرام نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ ضرورت دین کو تمام
دنیا کے لوگوں تک پہنچانا ہے، تاکہ حضورﷺکی باتیں اور اللہ کے احکام سے پورا مت باخبر ہو سکیں، علماء کرام نے کہا کہ سوات کے لوگ خوش قسمت ہے جو دین سے محبت کرتے ہیں کیونکہ بیس لاکھ ابادی والے ضلع میں پانچ لاکھ سے زائد افراد اس اجتماع میں ائے ہوئے ہیں، جبکہ ملک کے باقی حصوں میں یہ تعداد کافی کم ہوتی ہے، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اہل سوات کی محبت جتنی دین کیساتھ ہے اتنی محبت اللہ کے احکام اور حضور کی سنت اپنے روز مرہ زندگی میں بھی لائے انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی سے حسن اخلاق سے پیش ائیں ان کیساتھ اچھا برتاؤ اور سلوک کریں ، مولانا طارق جمیل نے اس بات پر زور دیا کہ ہر مسلمان کو اپنے زبان پر قابو پانا ہوگا اور اس کو بہتری کیلئے استعمال کرنا ہوگا کیونکہ جتنا نقصان زبان سے ہوتا ہے اتنی تلوار سے نہیں ہوتی ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور خصوصا پاکستانیوں کو اپنے جائیدا د میں اپنے بہنوں کا حصہ کرنا چاہئے جبکہ اپنے مسلمان بھائی کیخلاف تہمت اور غیبت سے بچنا چاہئے تاکہ دنیا او ر اخرت میں سرخرو ہوسکیں ، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دین کا پیغام دنیا کے ہر فرد اور ملک تک پہنچانا مسلمانوں پر فرض ہے اور ان اسلئے بہترین امت کا درجہ دیا گیا ہے کہ وہ دین اسلام کی تبلیغ اسی طرح کرینگے جس طر ح حضرت محمد ؐ اور اصحاب کرام رضی اللہ عنہ اجمعین نے کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آج نوے فیصد مسلمان اپنے فرائض ادا نہیں کرتے ، اگر مسلمان تبلیغ کا کام نہیں کرینگے تو کون کریگا ، لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دین اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے کیونکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت محمد ؐ کے بعد کوئی نیا نبی ، پیغمبر نہیں انے والا ہے۔انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کہ وہ اپنے گھروالوں ، بیوی ، بچوں ، والدین اور ہمسایوں کیساتھ حسن سلوک سے پیش ائے اور دین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوں۔
383 total views, no views today


