بریکوٹ،لاکھوں فرزندان اسلام نے پاکستان میں امن و ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اور اسلام کی سربلندی کیلئے خدائے بزرگ وبرتر کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر دعا کے بعد پرامن انداز میں اختتام پذیر ۔سوات میں پانچ بار تبلیغی اجتماع منعقد ہو اجو اس بات کی ضمانت ہے کہ ضلع سوات کے عوام انتہائی پر امن اور دین کے جذبے سے سروشار ہیں۔بریکوٹ میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ،
شرکا کے قافلے گھروں کو جبکہ تبلیغی جماعتیں اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوجائینگی۔تبلیغی اجتماع کے اختتامی دعا مولانہ عبد الوہاب صاحب نے صبح ساڑھے سات بجے کرائی اختتامی دعا میں تقریباً چھ لاکھ افراد نے خدا کے حضور گڑگڑا کر امت مسلمہ کے اتحاد اوراسلام کی سربلندی کے لئے دعائیں کی اور بارگاہ الہی میں التجا کی کہ اے اللہ ،امت مسلمہ اورمسلمانوں میں انتشارکوختم فرما ،بچوں ،عورتوں اوربھٹکے ہووں کوہدایت دے ،خالق کائنات سے سنت نبوی کے مطابق زندگی بسر کرنے ، دین کو سمجھنے ، دلوں میں قربتیں، محبتیں پیدا فرمانے اور شر سے پاک کرنے کی دعا کی گئی،پاکستان کی ترقی، امت مسلمہ کو ہر قسم کے انتشار سے محفوظ رکھنے اور بھٹکے ہوؤں کو سیدھا راستہ دکھانے کیلئے ہاتھ پھیلائے گئے ۔اس عظم الشان تبلیغی اجتماع میں ملک سے ائے ہوئے شرکاء پرامن انداز میں دعا کے بعددین کے پروانے قافلوں کی شکل میں اپنی اپنی منزل کوروانہ ہو گئے،تحصیل انتطامیہ کی جانب سے زبردست انتظامات کے پیش نظر کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سلمان خان لودھی سے رابطے پر انہوں نے کہا کہ پنڈال میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگواروقعہ پیش نہیں ایا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام سٹاف،تحصیلداروں،پٹواریوں، محکمہ پولیس،ٹریفک پولیس،پاک آرمی،حساس اداروں کے اہلکاروں،میڈیکل سٹاف اور تبلیغی رضا کاروں اور بالخصوص بریکوٹ کے عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جن کے محنت اور لگن سے یہ عظیم اجتماع پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا
604 total views, no views today


