سوات،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کیساتھ مذاکرات کے بغیر قیام امن ناممکن ہے،خیبرپختون خواہ میں پولیس غیر سیاسی ہے ، پولیس میں کوئی بھی سیاسی مداخلت نہیں ہوسکتی ،تحریک انصاف کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار بھر پور کامیابی حاصل کرے گا، خیبر پختونخوا پنجاب اور سندھ کی طرح اربو ں روپے فیسٹیول پر خرچ نہیں کرے گی، بلکہ ان روپوں سے ہر تحصیل میں پلے گراؤنڈ اور ضلع میں سٹیڈیم تعمیر کرائیں گے، صوبائی حکومت صوبہ بھر میں چھوٹے ڈیم تعمیر کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے، ازاد احتساب کمیشن کے ذریعے کھڑا احتساب کرینگے، پی ٹی ائی کا کوئی ممبر اسمبلی چور نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نامزد امیدوار ڈاکٹر حیدر علی اور صوبائی صدر اعظم سواتی سمیت ممبران اسمبلی بھی ان کے ساتھ موجود تھے، عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی طالبان کیساتھ مذاکرات کی حمایت کرتی ہے، کیونکہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں بلکہ مذاکرات ہی کے ذریعے امن لا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صرف خیبر پختونخواہ میں پولیس غیر سیاسی ہے ، جس میں کسی بھی شخص ، ایم پی اے، ایم این اے یا دیگر سیاسی شخص ان کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتا، سوات اور خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دیا جس پر میں انکا شکر گزار ہوں، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بھر پور کامیا بی حاصل کریگا، انہوں نے کہا کہ سوات کے ساتھ گزشتہ حکومتوں میں اچھا سلوک نہیں کیاگیا، صوبائی حکومت سوات کالام شاہراہ تعمیر کرے گی ، اس کے علاوہ کالام ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا، جبکہ صوبہ بھر میں تین سو پچاس چھوٹے ڈیم تعمیر ہونے کے بعد بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کردینگے،اوریہ بجلی پورے ملک کو دیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اتنی بجلی پیدا ہوتی ہے کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم ہوسکتاہے لیکن وفاقی حکومت صوبے کیساتھ تعاون نہیں کررہی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اربوں روپے نام نہاد فیسٹیول پر خرچ کئے گئے لیکن ہماری حکومت وہ پیسے گراونڈز اور سٹیڈیم کی تعمیر پر خرچ کرے گی تاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جاسکے، عمران خان نے کہا کہ میں اپ کو خوشخبری سناتا ہو ں کہ صوبائی سطح پر ایسا ازاد احتساب کمیشن قائم کرینگے جس میں ہر ایم پی اے اور ایم این اے کا احتساب کیا جاسکے گا،
964 total views, no views today


