مینگورہ،مینگورہ پولیس کے کامیاب کاروائیوں نے منشیات فروشوں کی زندگی اجیرں بنادی۔نامی گرامی منشیات فروش کاروبار چھوڑ کر غائب ہوچکے ہے ۔ڈاکخانہ روڈ پر واقع قمار بازی کے اڈے اور منشیات فروشوں کے خاتمے پر عوام کا ایس ایچ او مینگورہ دیدار غنی خان کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ایس ایچ او مینگورہ دیدار غنی خان نے چارج سنھبالنے سے اب تک شہر میں
مختلف کاروائیوں کے دوران 45700گرام چرس ،دو ہزار سے زائد لیٹر شراب،1630گرام ہیروئن جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب 44اشتہاری مجرمان اور گیارہ چور گرفتار کرکے ان سے مال مسروقہ بھی برامد کئے۔منشیات استعمال کرنے کے جرم میں اب تک چارسو سے زیادہ افراد کو چالان کیا جا چکا ہے ۔شہر کے عوام نے ایس ایچ او دیدار غنی خان کو خراج تحسین پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے مینگورہ شہر کو جائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے کاروائیاں جاری رکھے گی۔
461 total views, no views today


