سوات،سابق وزیر اعلیٰ ایم این اے امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پختونوں کیخلاف عالمی سازشوں کاحصہ ہے سوات کے عوام نے قربانیاں دیکر ملک کو بچانے میں اہم کرداراداکیاہے ، عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کیخلاف ہرسازش کوناکام بنادیں گے ، پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعزاز حاصل ہے عوامی نیشنل پارٹی نے پانچ سالہ دورمیں سوات میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے کرکے ریکارڈ قائم کیاہے
عوامی نیشنل پارٹی اورجمعیت علماء اسلام کااتحاد قائم رہیگا، ان دونوں کے جماعتوں کے اتحاد کے باعث مسجد اور حجرہ کو تحفظ ملے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے خوازہ خیلہ گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ے قائمقام مرکزی امیرمولانا گل نصیب خان سابق صوبائی وزیرمیاں افتخارحسین ، سابق سینیٹر مولانا راحت حسین ، سابق صوبائی وزیر ایوب خان ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیرشاہ ، قجیرخان، محبوب علی ، جے یوآئی سوات کے امیر مولانا حجت اللہ اور نامزد امیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔ امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں گزشتہ ساٹھ سالوں میں خیبرپختونخواہ میں دس یونویرسٹیاں قائم ہوئین ۔ جبکہ ہم نے پانچ سالوں میں آٹھ یونیورسٹیاں قائم کئے ہیں بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے بلاسود قرضے دئے ۔جبکہ 320ارب روپے کا خطیر فنڈ صوبے میں چھوٹے ڈیمو ں کی تعمیر کیلئے مختص کئے۔ اورترقیاتی بجٹ میں 80فیصد اضافہ کیا موجودہ حکومت کے نسبت نصف کام بھی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں یونیورسٹی کیڈٹ کالج اور دارالقضاء کاقیام عوامی نیشنل پارٹی کاطرہ امتیاز ہے اوریہ عظیم منصوبے عوامی نیشنل پارٹی کے کارنامے ہیں ہم نے سوات میں امن کے قیام کے بعد تعمیر ترقی پرتوجہ دی ۔ جبکہ سوات کے عوام نے خیبرپختونخواہ اور پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑکر ملک کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن تبدیلی کے علمبردار آج پختونوں کو نعروں کے ذریعے دھوکہ دیکر پختونوں کیخلاف عالمی سازشوں کاحصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی کا اتحاد قائم و دائم رہے گا اور یہ اتحاد سوات اور خیبر پختونخوا کے عوام کے مفاد میں ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ حلقہ پی کے 86 کے غیور عوام 24 اپریل کو اپنا ووٹ علی شاہ خان کے حق میں استعمال کرینگے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی اتحاد کیوجہ سے اس صوبے میں مسجد اورحجرے کو تحفظ ہو گی ، صوبے میں قائم این جی اوز کی حکومت فحاشی پھیلانے میں پیش پیش ہے میاں افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی چونکہ پختون دشمنی میں ملوث ہے لہذا اُن کو صوبے میں حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیًں اس موقع پر سنیٹر امر جیت ملہوترا ، سابق صوبائی وزیر قاری محمود ، اسحاق زاہد ، شمس الرحمن ، سابق ایم پی اے رحمت علی خان اور دیگر بھی اسٹیج پر موجود تھے ۔
471 total views, no views today


