مینگورہ،سات سال قبل حادثہ کا شکار ہوکر معذور ہونے والاشخص فریاد لے کر میڈیا کے سامنے پہنچ گیا ،کوئلے کی کان میں کام کرتاتھا ،حادثہ میں ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ،گھرمیں فاقوں کی نوبت سے عاجزآگیا،مینگورہ کے علاقہ شریف آباد کے رہائشی رحمان اللہ نے سوات پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ وہ کوئلے کی کان میں مزدوری کرتاتھا اوراس وقت گھرکاپہیہ چلاتاتھا
مگر سات سال قبل ایک حادثہ میں ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے اب و ہ وہیل چیئرکے سہارے چل پھررہا ہے،انہوں نے کہاکہ چار بچوں کا باپ ہوں جبکہ مکان بھی کرایہ کا ہے ،معذوری کی وجہ سے اب گھر کا پہیہ رواں دواں رکھنے سے قاصر ہوں ،انہوں نے حکومت ،اعلیٰ حکام اورمخیر افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مالی معاؤنت کریں تاکہ گھر کا خرچہ چلاسکوں ،انہوں نے کہاکہ تعاؤن کرنے والے لوگ836 03449639پررابطہ کریں تاحیات دعائیں دوں گا۔
581 total views, no views today


