مینگورہ ، ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات آج شروع ہونگے ، ہر قسم کی نقل کرنے اور موبائل فون رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی ، ان خیالات کا اظہار سوات تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات شہاب الدین نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانات اج شروع ہورہے ہیں ، امتحانات کے دوران نقل کرنے اور موبائل فون رکھنے پر پابندی ہوگی ،
اگر کسی بھی طالب علم کے ساتھ نقل یا موبائل فون پکڑا گیا تو اُن کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ، کہاکہ امتحانات میں نقل کی روک تھا م اور موبائل پر پابندی سے قابل طلباء و طالبات کو ان کی قابلیت کا صلہ مل جائیگا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق جمعرات کے رو ز ہونے والا پرچہ حلقہ پی کے چھیاسی میں انتخابات کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے جو پندرہ مئی کو وہ پرچہ دوبارہ لیا جائے گا۔
534 total views, no views today


