سوات، ہجرہ ویلج سپورٹ آرگنائذیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ پروگرام ڈسٹرکٹ سوات اور بونیر میں مردوں اور خواتین کیلئے لیگل ایڈ کلینک منعقد کیا گیا۔جسکا مقصد قانون کی سرپرستی اور انصاف تک رسائی ممکن بنانا ہے۔ ہجرہ ویلج سپورٹ آرگنائذیشن ایس آرایل ایم پراجیکٹ کے تحت علاقے میں قانون تک رسائی آسان بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو ملکی قوانین اور انسانی حقوق کے حوالے سے شعور اُ جاگر کرنا ہے۔
ادارہ برائے ترقی اقوام متحدہ کے نمائندہ گان نے لیگل ایڈ کلینکس اور فیمیل بارروم کا دورہ کیا اور کورٹ رومز ، لیٹگینٹس سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر ہجرہ ویلج سپورٹ آرگنائذیشن کے ایکزیکٹیو ڈازیکٹر سلیم احمد نے پروگرام میں شامل مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی اور قانونی امداد تک رسائی ممکن بنانے کا یقین دلایا۔ادارہ برائے ترقی اقوام متحدہ نے ہجرہ ویلج سپورٹ آرگنائذیشن کے اس کاوش کو سراہا۔
483 total views, no views today


