مینگورہ،کاروان آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے شکیل احمد نے کہا ہے کہ فافن(فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک) انتخابات 2013اور2014تک سیاسی جماعتوں اوردیگر انتخابی متعلقین کی مشاورت کی بنیاد پر اپنے ایڈوکیسی ایجنڈے برائے انتخابی اصلاحات کو حتمی شکل دے رہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر امام حسن اورعبیدبخش بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ فافن،کارروان کے الیکشن ابزرویشن منیجرنے تین ماہ میں ضلع سوات کے کئی انتخابی متعلقین کے ساتھ مشاورت کی جس میں جامعہ سوات کے طلبہ وطالبات کو بھی شامل کیا گیا تاکہ مستقبل کے راہنما بھی انتخابی نظام کو مزید بہتربنانے میں کرداراداکرسکے،انہوں نے کہاکہ سوات میں ترجیحی انتخابی اصلاحات کے بارے میں رائے حاصل کرنے کیلئے قومی حلقہ این اے تیس میں ممتاز شہریوں اور ہرنمایاں سیاسی جماعت کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جبکہ طلبہ وطالبات کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس بھی منعقدکیااوراپریل میں حتمی ملٹی سٹیک کے شرکاء نے انتخابی اصلات کی اورمستقل پولنگ اسٹیشن کے قیام ،پولنگ اسٹیشنوں کی تعدادمیں اضافہ ،مردوخواتین کیلئے الگ الگ پولنگ اسٹیشنوں کا قیام ،آن لائن ووٹ کاسٹنگ سسٹم کا انتظام مرتب کرنے پر زوردیا،اس کے علاوہ ووٹر لسٹ کا 72گھنٹے پہلے پولنگ اسٹیشن پرآویزاں ہونا اورپریذائڈنگ آفیسر کے دستخط شدہ نتیجہ کو پولنگ اسٹیشن ر آویزاں کرنے پر اتفاق ہوا،انہوں نے کہاکہ فافن کے انتخابی ماہرین کی رائے کے مطابق مستقبل میں انتخابی عمل کو مزیدشفاف اورموثر بنانے کیلئے بہت سے انتخابی قوانین اورضوابط باالخوص جن کا تعلق ووٹوں کی گنتی اورنتائج مرتب کرنے سے ہے جس میں ہمہ پہلوترامیم ضروری ہیں،انہوں نے کہاکہ فافن کا حتمی ایڈوکیسی ایجنڈامئی 2014میں اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس برائے انتخابی اصلاحات میں پیش کیا جائے گا،ملک بھرسے شہریوں کی آراء اورتجاویزفافن کے حتمی انتخابی اصلاحات ایڈوکیسی ایجنڈہ میں اہم کرداراداکرے گی،انہوں نے کہاکہ کاروان سماجی تنظیم 1998سے علاقے میں معاشی اورمعاشرتی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے جبکہ یہ تنظیم فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک کا 2007سے باقاعدہ ممبر ہے جو عرصہ درازسے چار اضلاع میں انتخابی عمل اورطرزحکمرانی کے مشاہدہ کاری پرکام کررہا ہے۔
470 total views, 1 views today