مینگورہ، جنرل بس سٹینڈمیں کام کرنے والے مزدوروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر اظہار خیال کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ ٹرانسپورٹ اڈہ کی نیلامی سے یہاں پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ نیا ٹھییکداراپنے ساتھ باہر سے مزدورلاکر اس اڈہ میں کام پرلگائے گا
جس کے سبب ہم سے یہ ذریعہ معاش چھن جائے گااورہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں صبح ایم پی اے فضل حکیم کے پاس گئے مگر کئی گھنٹے انتظارکے باوجود بھی موصوف نے ہم سے ملاقات نہیں کی،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے ہمارے مسائل بڑھ رہے ہیں الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کراب پچھتارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارا مسئلہ جلد ازجلد حل نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے سمیت آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ پول نہیں کریں گے،اس موقع پر مظاہرین نے ایم پی اے فضل حکیم،عمران خان اور صوبائی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی۔
455 total views, 1 views today