سوات، سوات میں مینگورہ اور خوازہ خیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر3کلوگرام چرس اور 70لیٹرشراب برآمد کرکے 3ملزم گرفتار کرلئے ہیں ، پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ پولیس اسٹیشن کے اے ایس ایچ او امان خان نے نواحی علاقے شین میں چھاپہ مارکر 2کلوگرام 413 گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم مسلم ولد رحیم داد کو گرفتار کرلیاگیا
جوکہ ایک عرصے سے منشیات فروشی کا روبار کرتا رہا ہے ،پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ دوسری جانب مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دیدارغنی نے خفیہ اطلاع ملنے پر نواحی علاقے فضاگٹ میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارکرساٹھ لیٹر دیسی شراب اورآلات کشیدہ کاری برآمدکرکے ملزم لیاقت ولد جمعہ گل سکنہ محلہ اسحاق حال فضاگٹ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران ایک شخص فیاض حسن ولد نورحسن سکنہ خالق آبادکو گرفتار کرکے تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے پلاسٹک کی شاپنگ بیگ میں 1کلوگرام چرس برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے
467 total views, no views today


