حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے طالبان سے بات چیت کے لیے بااثر شخصیات سے رابطوں کا آغاز کردیا۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے بعض خدشات کے پیش نظر تعاون سے معذرت کرلی ہے۔طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم چار رکنی مذاکراتی کمیٹی نے شدت پسندوں سے بات چیت کے عمل کو موثر بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امن مذاکراتی کمیٹی اس معاملے میں تمام بااثر شخصیات سے رابطے کرے گی۔ اس سلسلے میں خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
مولانا عزیز نے بتایا کہ انہوں نے بعض خدشات کے پیش نظر ابتدائی طور پر تعاون سے معذرت کرلی۔ وہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں لیکن انہیں مذاکرات کی کامیابی کی امید نہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت آپریشن کی طرف بڑھے گی۔
481 total views, 1 views today