سوات،مینگورہ کے نواحی علاقہ نوے کلے ایوب پل کے قریب کاسمیٹکس کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی ،گودام میں گتہ اور کاسمیٹکیس کے میٹریل راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،ایک کروڑ سے زائد کا مالی نقصان ،پولیس او ر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارراوائیاں شروع کردی ،ایک گھنٹے کے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ،کوئی جانی نقصان ہیں ہوا ،پولیس ،
مینگورہ کے نواحی علاقہ نوے کلے پولیس لائن اور ایوب پل کے قریب شمس الدین ولد محی الدین کے کاسمیٹیکس کے گودام میںآگ لگ گئی آگ سے گودام میں پیکنگ کے لئے موجود گتہ اور کاسمیٹکس کا میٹریل مکمل طور پر تباہ ہوگیا زرائع کے مطابق آگ سے ایک کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے آگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور فائربریگیڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور ایک گھنٹے کے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔
510 total views, no views today


