سوات،نائب ناظم حزب المجاہدین خیبر پختونخوا مولانا گوہر رحمان گوہر نے کہا ہے کہ اسلام و جہاد کا دہشت گردی سے کوئی واسطہ نہیں ،، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور ملک نہیں ہوتا ،دشمنان اسلام جہاد اور اسلام کا اصل چہر ہ مسخ کرکے بدنام کرنا چاہتے ہیں ، عالمی سامراج مذاکرات اور امن عمل کو سبوتاژ کرکے عوام اور حکومت کو لڑاکر ملک کو عدم استحکام
سے دوچار کرکے خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،ہم دین اسلام اور ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کے محافظ اور اسلام و ملک کے لیے ہرقسم جانی، مالی قربانیاں دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔وہ ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں حزب المجاہدین سوات کے زیر اہتمام شب بیداری تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب سے حزب المجاہدین سوات کے ناظم پیر محمد علی ، مولانا شیر محمد خاکساراور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا گوہر الرحمن نے کہا کہ جہاد کشمیر دفاع پاکستان کی جنگ ہے کشمیر کی آزادی کے بغیرپاکستان نامکمل ہے حزب المجاہدین کشمیر کی آزادی اور پاکستان سے الحاق تک کشمیری مسلمانوں کی ہر قسم جانی ، مالی و اخلاقی مدد جاری رکھیں گے ہم نے کشمیر کی آزادی کے لیے پانچ لاکھ شہدا کی قربانی دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کی جانب سے الیکشن کی بائیکاٹ سے بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے بھارتی حکمران بوکھلاہت کا شکار ہوکر کشمیری عوام پر تشدد اور گرفتاریوں پر اُتر آئے ہیں انشاء اللہ کشمیری عوام جلد بھارت کے شکنجے سے آزاد ہوں گے
513 total views, no views today


