مینگورہ، سوات میں بھی انشورنس ڈے منایا گیا ،اس حوالے سے سٹیٹ لائف سے وابستہ افرادنے ریلی نکالی جس کے شرکاء نے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جوجلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمداعجازاوردیگر مقررین نے کہاکہ چھ مئی کو دنیا بھرمیں انشورنس ڈے منایا جاتا ہے
جس کا مقصد انشورنس کے حوالے سے عوام میں شعوراجاگر کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ انشورنس بچت بھی تحفظ اورمسائل کاحل بھی ہے،انہوں نے کہاکہ یہ نمبرایک مالیاتی ادارہ ہے جس کے فنڈ میں ہر فرداپنی حیثیت کے مطابق حصہ ڈالتا ہے اورجب کوئی کمانے والا نہ رہے تو یہ ادارہ ان کے اہل خانہ کو مالی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
477 total views, no views today
Comments


