سوات،سوات کے علاقے حیات آباد میں پروفیسر یاسر عرفات کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس رپورٹ کے مطابق مینگورہ شہرکے نواحی علاقے حیات آباد میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے پروفیسر یاسر عرفات کے گھر میں دستی بم پھینک دیا جس سے زوردارادھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
البتہ گھر کے صحن میں موجود گاڑی اور عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ،پروفیسر یاسر کے مطابق انہیں گذتہ تین مہینوں سے فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں اور ان سے چالیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس سے انہوں نے قانون نافذ کرنے والوں کو آگا ہ بھی کردیا تھا ،بنڑ پولیس نے پروفیسر یاسر کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداددہشت گردی ایک کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
368 total views, 1 views today