خضدار: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو لیویز اہل کار شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے خضدار میں قائم سمند چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات 2 لیویز اہل کار شہید ہوگئے، حملے کے بعد دہشت گرد لیویز اہل کاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی ہے۔
401 total views, no views today
Comments


