مینگورہ ،سوات پریس کلب نے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیاز حسین شاہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا اور انہیں سوات میں بحیثیت ڈی سی سوات خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال نے ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیاز حسین شاہ کو سوات
کے صحافیوں اور عوام کی جانب سے حقیقی نمائندگی اور بے لوث خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات اور عوام سے بے پنا ہ محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غلام فاروق ، سمیت دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے ، سوات سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے وقت میں سوات کے عوام اور صحافیوں سے بہت محبت اور تعاون پایا ہے ، جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا ، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے نمایاں کردار ادا کیا اور اداکررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام انتہائی مہمان نواز اور قانون کے پاسدار ہیں اور میں سوات سے یہی تاریخی یادیں لیکر جارہاہوں اخر میں سید امتیاز حسین شاہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی بھی دی گئی ۔
443 total views, no views today


