مینگورہ،مینگورہ شہر میں پنجاب اور دیگر علاقوں سے ائے ہوئے خواتین بھکارنوں نے شہریوں کاناک میں دم کردیا،پیسے بٹورنے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کرنے لگیں،سرعام گناہ کی دعوت نے شریف شہریوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے،تھانہ رحیم ابادکے قریب ان بھکارنوں نے اڈے بنادیے ہیں۔بھیک کی آڑ میں منشیات فروشی بھی کررہے ہیں پولیس اور دیگر ذمہ دار حکام
نے معنی خیز خاموشی اختیار کرلی ہے،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، پنجاب اور دیگر علاقوں سے ائے ہوئے خواتین بھکارنوں میں زیادہ تر جوان لڑکیاں بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ سرعام گناہ کے دعوت بھی دے رہی ہیں جس سے نوجوان نسل بھی شدید متاثر ہورہاہے،حیران کن امر ہے ان بھکارنوں نے تھانہ رحیم اباد کے قریب خیمہ بستی اباد کرلی ہے مگر پولیس کو ابھی تک خیمہ بستی اور اس میں ہونے غلط کام نظر نہیں ائے۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے پنجاب اور دیگر علاقوں سے ائے ہوئے خواتین کو سوات سے نکال دیا جائے۔
488 total views, no views today


