مینگورہ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پولیس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پولیس اپنے ذمہ داریاں انتہائی خوش اصلوبی سے ادا کریں ، تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال رہے ، پولیس پر عوام کی اعتماد پر قانون کی حکمرانی ہوگی ، قانون کی بالادستی کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریا ں عائد ہوتی ہے ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ڈیولوشن ٹرسٹ فارکمیونٹی ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں کرنے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد میں تقسیم انعامات کی موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ٹی سی ای ملاکنڈ ڈویژن روح اللہ خان ، محمد عیسیٰ قریشی ، نفیس احمد ، ڈی ایس پی مبارک خان ، شیر محمد خان بھی موجود تھے ، ڈی پی او سوات نے کہا کہ پولیس جوانوں کو اسی طرح ورکشاپوں میں مفید معلومات فراہم ہونگے جس سے معاشرے میں نمایا تبدیلی آئیگی ، پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے اہمیت سے انکار نہیں کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی سی ای کے ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس اور عوام کے تعلقات میں بہتری لارہے ہیں ، جس کی جنتی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ میرا سوات کے عوام سے اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں جہاں کہی بھی کسی کو کسی قسم کی شکایت ہو تو میرے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں، مجھ سمیت پولیس کے ہر ایک اہلکار عوام کا خادم بن خدمت کریں تاکہ تمام عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو ، کے پی کے اور خصوصاً سوات کے پولیس کے جوانوں کی قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہونا چاہیئے ، اخر میں ڈی ا یس پی ہیڈ کوارٹر حاجی مبارک خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے اس سیمنار میں شرکت کی ۔
446 total views, no views today


