سواستو ایڈ، آئی وائی ایف اور پُر امن پاکستان کے تعاون سے سوات انویٹرز ٹیوشن اکیڈمی میں چلڈرن ڈرائینگ اینڈپینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولز کے بچوں نے حصّہ لیا ۔اس تقریب میں سوات سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکرز اور دیگر معززین نے بھی حِصّہ لیا۔
سواستو ایڈ سوات میں واحد سرگرم ادارہ ہے جو ٹیکنالوجی کے تعاون سے معاشرے کے لئے فلاحی کام کر رہا ہے۔ سواستوڈاٹ کام ان تمام ماؤں، بہنوں،بھائیوں کے لئے مفت سہولت دے رہا ہے کہ وہ اپنے کاروبارِ زندگی گھریلوں تستکاری سے لیکر بڑے کاروبار تک کا اشتہار انٹرنٹ پر دے سکتا ہے جس سے ان کے جاننے والوں اور کسٹمرز میں اضافہ ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سواستو ایڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب عمران خان نے اس کے استعمال پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکنالوجی بنی ہی اس لئے ہے کہ ہمارا معاشرہ ترقی کر سکے۔
447 total views, no views today


