سوات ،کالام ، اوشو مٹلتان اور اتروڈ گبرال میں روز مرہ استعمال کے اشیا ء کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کا بھی انکشاف ، سیاح پریشان ،مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی ، بالا حکام سے نوٹس کا مطالبہ، سوات کے سیاحتی مقامات کالام اوشو مٹلتان اور اتروڈ گبرال میں سیاحتی سیزن کا آغاز ہوتے ہی ددکانداروں کی جانب سے روزمرہ استعمال کے اشیا ء عوام اور سیاحوں پر دگنی قیمتوں میں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے
بعض شاپ میں غیر معیاری اشیا ء بھی عوام پر فروخت کیا جارہا ہے، دوکانوں میں اشیائے خورد نوش کی نرخنامے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو نرخ کاکچھ پتہ ہی نکل چلتاجس کی وجہ سے ددکاندا ر اپنی مرضی کی قیمت لے لیتے ہیں۔لہذا حکام بالا کالام اور گرد ونواح کے علاقوں میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کوکنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
434 total views, no views today


