لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی کے رابطہ کی اطلاع نہ دینے پر معطلی کی سزا کاٹنے والے پیسر محمد عرفان کی معطلی کل ختم ہو جائے گی۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا، محمد عرفان کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی نے ایک سال کی سزا سنائی تھی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ایک سالہ سزا میں چھ ماہ کی معطل سزا شامل تھی جو اب پوری ہو چکی ہے اور اب انہیں بحالی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔
1,122 total views, 2 views today
Comments