مینگورہ، نشاط چوک مینگورہ میں واقع الائیڈبنک کی اے ٹی ایم فنی خرابی کی وجہ سے مسلسل بند رہنے لگی جس کے سبب صارفین کو رقوم نکالنے میں پریشانی کا سامنا رہتا ہے،اس سلسلے میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سہولت کی خاطراے ٹی ایم کارڈ حاصل کئے ہیں مگر یہ سہولت ان کیلئے زحمت بن گئی ہے جب بھی نشاط چوک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں
تو پتہ چلتا ہے کہ وہ فنی خرابی کی وجہ سے بند ہے ،کبھی لنک ڈاؤن،کبھی ایرراورکبھی دیگر وجوہات کی بناء پر اے ٹی ایم کی بندش نے لوگوں مشکلات سے دوچار کردیاہے،اس کے علاوہ زیادہ تر اس مشین کا شٹربھی بندرہتا ہے اورصارفین جب یہاں پہنچ جاتے ہیں تو انہیں مایوسی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے،صارفین نے اعلیٰ حکام سے نشاط چوک میں واقع الائیڈبنک کی اے ٹی ایم کی خرابی مستقل بنیادوں پر دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
470 total views, no views today


