سوات، سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سردہوگیا ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ،سوات کے مرکزی شہرسمیت ملحقہ علاقوں میں رات کے وقت شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد ہفتے کی شام دوبارہ گرج چمک کے ساتھ بار ش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے موسم کافی سردہوگیا ،
شدید بارش کے بعد شہر میں نکاس آب کے ناقص انتظام کی وجہ سے پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا جبکہ پیدل لوگوں کو بھی آمدورفت میں مشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔
433 total views, no views today
Comments


