مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام . 13 ستمبر 2017ء ) برج السوات ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ، ہوٹل اپنی نوعیت کا پہلا بہترین ہوٹل ہے ، شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا، افتتاحی تقریب سے شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہوٹلز سوات کے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے ، سوات سیاحت کا مرکز اور یہاں پہلے سے بے شمار اور بہترین ہوٹلز ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات آنے والے لوگ کبھی بھی یہاں کی خوبصورتی نہیں بھول سکتے اور بار بار یہاں کا رخ کرتے ہیں ، ہوٹل کے چیف ایگزیکٹیو افیسر ڈائریکٹر محمد سرور نے کہا کہ سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دیں گے، ہوٹلنگ سروس اور خدمت کا نام اور ہم بہتر خدمات دیں گے ، تقریب میں سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ،سینئر صحافی شیرین زادہ ہیومن رائٹس کے راجہ لیاقت علی خان ،افضل شاہ ، محمد سعید خان ، انعام الرحمن نے خطاب کیا ، تقریب سوات کے سماجی اور سیاسی شخصیات نے خصوصی طور بھر پور تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر شیرین زادہ بدر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
2,072 total views, no views today



