خوازہ خیلہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام . 13 ستمبر 2017ء ) چےئر مین و سیکرٹری سوات بورڈ کے حالیہ مختلف میٹرک سپلیمنٹری امتحانی ہالوں کے معائنے، چےئر مین و سیکرٹری سوات بورڈ کے میٹرک سپلیمینٹری امتحانی ہالوں کا اچانک معائنہ، متعدد طلباء وطالبات اور امتحانی عملہ کے خلاف کاروائی۔ چےئر مین سوات بورڈ و سیکرٹری عمر حسین نے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 2017 کے مختلف امتحانی ہالوں کے معائنے کئے جس میں GHS مٹہ ، GHSS خوازہ خیلہ وغیرہ شامل ہیں،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خوازہ خیلہ ہال کے معائنے کے دوران طلباء طالبات کے ساتھ حد سے ذیادہ نقل کرنے پر شدید رد عمل کر کے امتحانی عملے کو امتحانی ہال سے گھر رخصت کئے اور بروقت نئی عملہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔جن طلباء طالبات کے ساتھ نقل پکڑے گئے ان کے خلاف UFM کیسز بنائے گئے انہوں نے طلباء وطالبات کو ہدایات کی کہ نقل ایک لعنت ہے جو آپ کے مستقبل کو تاریک کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات میں کامیابی کیلئے دن دگنی رات چگنی محنت کرنی چاہئے تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا دلیری سے مقابلہ کرسکے۔
1,284 total views, no views today



