مٹہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام 14ستمبر 2017ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان اور بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ عوام نے عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھوں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کامیابی کے بعد حقیقی تبدیلی لاکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کو بطور سیاسی رشوت اور سیکشن فور لگانے کی بیلک میلنگ پر سیاست کرنے والوں کی وقت ختم ہونے والے ہے وہ جو کہتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ جو لوگ چار سال سے زیادہ وقت میں کچھ نہ کرسکیں وہ اب کیا کرینگے این جی اوز کی کاموں پر تختیاں لگانا تبدیلی اور ترقی نہیں عوامی نیشنل پارٹی کیلئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ عوام حکومتی پارٹی حکومتی مراعات اور حکومتی جرگوں کو چھوڑ کر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پیوچار میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے محمد قاسیم خان ناظم محمد پرویز خان محمد نعیم خان اوردیگر افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے مومن شاہ عبدالسلام عمرعلی حاجی سردار علی خان محمد ایاز احسان اللہ محمد ادریس عزیز اللہ مجید اللہ فرمان اللہ خالد اسلین خان جمیل شاہ شیر شاہ ممتازعلی شرافت علی فواد باسط علی امتیاز علی اشرف علی نیاز علی عبدالقدیر ثناء اللہ اور دیگر خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی جلسے سے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کیا ہے اور نہ اب کرینگے کیونکہ جو حکومت چار سال سے زیادہ عرصے میں عوام اور علاقے کیلئے کچھ نہ کرسکیں وہ اب کیا کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام نے حقیقی تبدیلی لانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ دینا شروع کردیا ہے اور علاقے میں حقیقی تبدیلی بھی عوامی نیشنل پارٹی اور باچاخان کے سپاہی لاکر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کارکردگی کیلئے اس سے اور زیادہ زندہ مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ عوام حکومتی پارٹی حکومتی مراعات اور حکومتی جرگوں کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جو عوامی نیشنل پارٹی کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز اور اے این پی کے اپنے حکومت میں عوام اور علاقے کیلئے خصوصاًامن اور دیگر کاموں پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگوں اپنے جانوں گھروں اور ہزاروں کارکنوں کے شہادتوں کے قربانی دیکر علاقے میں امن قائم کرکے اپنے عوام کیساتھ رہتے ہیں وہ اصل اس علاقے اور عوام کی خیر خواہ ہے اور ائندہ کیلئے بھی علاقے اور عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
1,160 total views, no views today
Comments



