مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام 14ستمبر 2017ء ) مینگورہ پولیس سٹیشن میں ڈرائیور پر تشدد ،ڈی پی او نے دو اہلکاروں کو لائن حاضر کے چارج شیٹ دے دیا ،سات ستمبر کو مینگورہ پولیس سٹیشن میں بارامہ کے نوجوان ڈرائیور افتاب اللہ پر مینگورہ پولیس سٹیشن میں تشدد اور ایم پی اے فضل حکیم سے بد اخلاقی کرنے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے انے کے بعد ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے تشدد میں ملوث دو اہلکاروں اختر علی اور رحمن علی کو فوری طور پر لائن حاضر کرتے ہوئے کوارٹر گارڈ میں بند کرنے کا حکم دیا اور محکمانہ انکوائری کیلئے دونوں اہلکاروں کو چارج شیٹ دے دیا ۔
1,108 total views, no views today
Comments



