مٹہ( سوات نیوز ڈاٹ کام16 ستمبر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خا ن اور بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کی نام پر عوام کو دھوکہ کرنے والوں کیساتھ انشاء اللہ بہت جلد حساب کتاب کرینگے صوبائی وزیر سرکاری خزانے کو بطور سیاسی رشوت اور سیکشن فور لگانے پر عوام کو مذید دھوکہ نہیں کرسکتے صوبائی وزیر جتنی بھی زور لگاتے ہیں لگالیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ کل انکو بھی پھر برداشت کرنا ہونگے میرٹ کی نام پر بنگلے اور پراپر ٹی بنانے والوں کی کارنامے انشاء اللہ بہت جلد عوام کی سامنے ہوگی پارٹی قائدین اور خاندان پر تنقید ہر گز برداشت نہیں کرینگے اور اگر پھر بھی وزیر نے منہ بند نہیں کی تو پھر بنی گالہ میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملینگے انہوں نے کہا کہ انصاف کے نام نہاد علمبردار بتادیں انہوں نے کس کو انصاف دیا لوگوں کی زرعی زمینوں پر سیکشن فور لگانے کو انصاف نہیں کہہ سکتے انہوں نے کہا کہ ہم چیلنج کرتے ہیں کہ اگر صوبائی وزیر میں دم ہے تو ایک زمین پر سیکشن فور لگاکر پھر دیکھ لیں کی وہ کس طرح غریب عوام سے زمین لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چلانا بچوں کاکام نہیں اور نہ ترقی جلسوں میں ناچنے اور گدھوں کی معاہدے کو کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل مٹہ خریڑئی سین پوڑہ کے گراونڈ پر ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں علاقے کی عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ اپنے بھر پور محبت کا تاریخی مثال دی جلسے سے مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کی صدر شاہ خالد خان محمد نعیم خان حیدرعلی شاہ خان انوارلحق حقانی عبدالجلال خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف جمعیت علماء اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں سے حضرت عثمان اقبال حسین رحمت اللہ عبدالحکیم جان محمد قاری انوارلحق سبز علی خان ہشتمند سمیع اللہ ارشد علی زبردست خان انعام اللہ شیرین محمد زرین اور دیگر سینکڑوں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور یہاں کے صوبائی وزراء نے قومی خزانے کو جس بے دردی سے اپنے سیاسی مہم پر خرچ کرنا شروع کیا ہے انکی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبے کا بیڑہ غرق کردی کیونکہ ایک طرف عوامی خزانے کی پیسے دھرنوں اور عمران نیازی کو خوش کرنے پر خرچ ہورہے ہیں جبکہ دوسرے جانب ادھر صوبائی وزراء نے سرکاری خزانے کو مال غنیمت بناکر اپنے سیاسی مہم پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی سرخ سمندر نکل چکا ہے اب ان لوگون کو چھپنے کی جگہ نہیں ملیگی انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے والوں نے خوب کرپشن کرکے سرکاری محکموں کو دیوالیہ کردی ہے جبکہ انصاف کی نام پر بے انصافی کا ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کا مثال تاریخ میں ہے نہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزرا چاہئے جتنی زور لگادیں عوام اے این پی کیساتھ ہے اور خود ان وزراء کیلئے شرم کی بات ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں حکومتی پارٹی اور وزراء کی منت سماجت کو لات مار کر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ مٹہ تحصیل کے کسی بھی علاقے میں سیکشن فور نہیں لگنے دینگے انہوں نے علاقے میں باجری پر لگانے والے پابندی کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جلسے میں مٹہ تحصیل میں سیکشن فور کے خلاف ایک مذمتی قراداد بھی منظور کی جبکہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی بھی مذمت کی گئی
1,648 total views, no views today



