سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام،17 ستمبر2017) محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کالام فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ہونگے، جو اختتامی تقریب سے خطاب کرینگے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماء کالام بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا افتتاح بھی کرینگے، جس کو گزشتہ سال شروع کیا گیاتھا، پی ٹی ائی کے قائد کے امد کی وجہ سے بڑی تعداد میں سوات اور مالاکنڈڈویژن سے کارکن کالام پہنچ گئے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلی بھی کالام میں موجود ہیں، کارکنوں نے کالام اوردیگر علاقوں میں پارٹی پرچموں اور خوش امدید کے بینرز بھی لگا ئے ہیں۔
1,241 total views, 2 views today
Comments