سوات(خورشید علی )وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دو سالوں میں سوات کیساتھ جتنے وعدے کئے وہ پورا کردیئے ہیں، وفاقی حکومت اور این ایچ اے نے کئی مرتبہ وعدے کئے لیکن وہ جھوٹ ثابت ہوئے ، چود ہ لاکھ صحت کارڈ تقسیم کئے مزید دس لاکھ تقسیم کرینگے، پولیس نظام کو درست اور اساتذہ ، ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنا کر تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا،کالام،چترال ، کمراٹ ،اور دیگر سیاحتی علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کرکے سیاحت کی صنعت کو انڈسٹری کا درجہ حاصل ہو جائیگاان خیالات کااظہار انہوں نے وادی کالام میں فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نظام کو تبدیل کرنے اور عوا م کو ان کا جائز حق دینے کیلئے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا، اج پولیس ، صحت اور تعلیم میں تبدیلی عوام کو نظر ائی گی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں 350 چھوٹے ہائیڈرو پاور سٹیشن پرکام جاری ہے جبکہ مزید 700 پر کام شروع کرنے کا ارادہ کرلیاہے، انہوں نے کہا کہ کالام بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ پر ایک ارب ستر کروڑ روپے خرچ کررہے ہیں، کالام کی سڑکیں مثالی ہونگی اور کبھی خراب بھی نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ کالام گبرال سڑک پر 62 کروڑ جبکہ کالام مہوڈنڈ سڑک پر 70 کروڑ روپے لاگت ائی گی، انہوں نے کہا کہ بحرین کالام سڑک پر صوبائی حکومت اور این ایچ اے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے دو مرتبہ کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی لیکن اپنا وعدہ پورا نہ کرسکیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر کالام سڑک صوبائی حکومت کیساتھ ہوتی تو اج یہ مکمل ہوتا ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں 3500 ڈاکٹرز تھے جو اج 7000 ہیں، اسی طرح زلزلہ میں تباہ ہونے والے 800 سکولوں کو صوبائی حکومت تعمیر کررہی ہے جو وفاق کا کام تھا، انہوں نے کہا کہ جن سکولوں میں اساتذہ کی تعداد دو تھے اس کو سکول کو 6 اساتذہ دیئے ہیں، جبکہ دو کمروں پر مشتمل سکول کو چھ کمروں پر مشتمل کردیا ہے، اب اساتذہ ، ڈاکٹر اور پولیس اپنے ڈیوٹی سے نہیں چھپ سکتے ، یہ تبدیلی نہیں تو کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے شروع کردہ بجلی منصوبوں سے فی یونٹ صرف چار روپے وصول کرے گی ، تاکہ غریب عوام پر بوجھ نہ بن سکیں، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا نظام درست کردیا ہے جہاں پر ڈاکٹر نہیں ہو گا ، فوری طورپر مجھ سے رابطہ کیا جائے ۔اس سے قبل کالام بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے وزیرا علیٰ پرویز خٹک کو بریفنگ دی گئی اور اب تک کی ترقیاتی رپورٹ اس کو پیش کیا گیا، جس پر انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔
1,494 total views, 2 views today