سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ نے حلقہ این اے 120میں پی ٹی ائی کو شکست دینے کے بعد مینگورہ میں رات سے ہی جشن شروع کردی، پی کے اسی کے صدر صادق عزیز اور ن لیگ کے جنرل سیکرٹری انجنیئر عمرفاروق نے رات گیارہ بجے ورکروں کیساتھ نشاط چوک میں جشن منایا ، دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو عوام نے رد کردیا ہے اور ایک مرتبہ پھر ن لیگ پر لاہوریوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نواز شریف کیساتھ ہیں اور ائندہ بھی وہ ن لیگ اور نواز شریف کو حکومت کاموقع دینگے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے پیر کےروز مینگورہ میں جشن منانے کا بھی اعلان کردیا ۔اس موقع پر کارکنوں نے رو عمران رو کے نعرے بھی لگائے ۔
1,508 total views, 2 views today