مینگورہ ، تحریک انصا ف غر یب عوام کی آواز ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے عوام کا خادم بن کر عوام کی بھرپور خدمت کو اپنا شعار بنایا ۔ تحریک انصاف وہ واحد پارٹی ہے جس نے عام کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ چئیرمین عمران خان کی قیادت میں ہم عوام کے بہتر خدمت کی کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ، شوکت علی یوسفزئی ، نے گزشتہ روز ودودیہ حال میں شیر خان شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ شیر خان شہید نے سوات کی عوام کی جو خدمت کی وہ سوات کی عوام تا حیات یاد رکھے گی۔2010 میں شیر خان نے سوات میں تحریک انصاف کا جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تنا ور درخت بن چکا ہے ۔ تحریک انصاف ایک غریب عوام کیا آواز ہے اور جو وعدے ہم نے الیکشن کے دوران کئے تھے ان کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا ۔ چئیرمین عمران خان کی قیادت میں ہم پاکستان کی عوام کے خادم بن کر ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ اس موقع پر محیب اللہ خان ، ایم این اے مراد سعید خان ، ایم پی اے فضل حکیم ، ایم پی اے نادیہ شیر خان ،ایم این اے سلیم الرحمان خان، ایم این اے علی محمد خان، ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان بھی موجود تھے جنہوں نے شہید شیر خان کی خدمات کو سلام پیش کیا اور انکی سوات کی عوام کیلئے خدمات کو ذخراج تحسین پیش کیا اور اخر میں شیر خان شہید کے ایصال وثواب کیلئے خصوصی دعا مانگی گیے ۔رپورٹ : شہزاد نوید سوات نیوز ڈاٹ کام
420 total views, no views today


