سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام 18 ستمبر 2017ء) سوات اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سوات شہر کے روڈز اور چوکوں چوراہوں کے تزئین وآرائیش کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او محمد جاوید نے ضلع سوات میں روڈز اور چوکوں کی تزئین اور خوبصورتی کے لئے جاری منصوبوں پرشرکاء کو تفصیلی پریزینٹشن دی۔ اس موقع پرشہاب خان اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی نے طلباء میں مثبت سرگرمیوں کوپروان چڑھانے کے لئے روڈزاور چوکوں کے تزئین اورخوبصورتی کے حوالے سے طلباء میں پینٹنگ کے مقابلے کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی اور یونیورسٹی آف سوات کے کئیر ٹیکر ڈاکٹرحسن شیرنے سیمینار کے آرگنائزر کوسراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کے طلباء و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں کسی دوسرے ادارے سے پیچھے نہیں ۔ اُنہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کو مزید بڑھوتری دینے اوراُن میں اضافہ کرنے کے لئے وہ جب بھی ایسے مفید پروگرامات کا انعقاد کرینگے تواُن کے ساتھ یونیورسٹی ہرممکن تعاوٗن جاری رکھے گی۔
1,583 total views, no views today
Comments



