مینگورہ ، تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ کی فلاحی تنظیم نوے سحر نے روڈکی تعمیر پر عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ،اس حوالے سے مذکورہ تنظیم کے صدر سردارعلی خان اورجنرل سیکرٹری محمداسماعیل نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین کے فنڈ سے علاقہ کانجو سے لے کر شریف آبا دتک تعمیرہونے والی روڈ معیار کے مطابق نہیں حالانکہ اس روڈ کی تعمیر سے قبل اس کے ذمہ داروں نے ہمارے ساتھ میٹنگ کی تھی
اورہمیں نقشہ دکھایا تھا جو اس وقت معیار کے مطابق تھا مگر روڈتعمیرہونے کے بعد پتہ چلا کہ نہ تو ان میں کلوٹ ، نالوں اورنہ ہی شولڈر کا خیال رکھا گیا ہے،اگر اس ضمن میں ایک ہفتہ کے اندراندر تحقیقات نہ کی گئیں تو عوام کو ساتھ لے کر احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس روڈ کیلئے یوپی یونین نے فنڈفراہم کیا تھا مگر روڈ کو اس معیار کے مطابق نہیں بنایا گیا جو ہونا چاہئے تھا جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے،اس موقع پر سردارعلی خان،لیاقت علی،ظفراقبال ،احمدزیب اورتنظیم کے دیگرعہداروممبران بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے کہاکہ مذکورہ روڈ کی تعمیر سے قبل ہمیں جو نقشہ دکھایا گیا تھا اس میں کلوٹ،شولڈر اورنالوں کی تعمیر بھی شامل تھی مگر روڈبننے کے بعد اس میں ان چیزوں کا نشان تک بھی نہیں تھا ،انہوں نے کہاکہ اس بے قاعدگی کے حوالے سے ہم نے حکام کو تحریری درخواستیں دیں مگر کہیں بھی شنوائی نہیں ہو ئی جبکہ محمداسماعیل نامی آر ای سے ملاقات کی تو ان کا رویہ انتہائی ہتک امیز تھا ،انہوں نے کہاکہ روڈکی تعمیر کے وقت مانیٹرنگ کا کوئی انتظام بھی نہیں کیا گیا تھا جبکہ روڈ کے تعمیراتی کام کو کاغذوں میں مکمل دکھایاگیا ہے حالانکہ ابھی یہ کام تکمیل تک نہیں پہنچایاگیاہے،انہوں نے کہاکہ اس روڈ کیلئے یوپی یونین نے فنڈفراہم کیا تھا مگر روڈ کو اس معیار کے مطابق نہیں بنایا گیا جو ہونا چاہئے،انہوں نے ایک ہفتہ کا ایلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگرمذکورہ مدت میں اس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے مکمل تحقیقات نہ کی گئیں تو علاقے کے عوام کو ساتھ لے کر احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔
396 total views, no views today


