سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے ضلع سوات کے ترقیاتی محکموں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مینگورہ شہر میں نکاسی نالوں کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی اور جاری تعمیراتی کام کوتیز کیا جائے تاکہ بارش کی صورت میں دونوں جانب دکانوں ، مارکیٹوں اور کاروباری افراد کے نقصانات کی روک تھام کا ازالہ ہوسکے ۔ یہ ہدایت انھوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیوبلڈنگ و ہائے وے،ٹی ایم اے،آبنوشی ،آبپاشی اور دیگر ضلعی آفسران نے شرکت کی۔چیئرمین ڈیڈک نے ہدایت کی کہ اس طرح تمام ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ ہر منصوبہ مطلوبہ نتائج دے سکے اور عوام کو بر وقت ریلیف مل سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کا ترقیاتی پراگریس رپورٹ وقتاً فوقتاً اُن کو پیش کرتے رہیں اور اگر کسی منصوبہ میں کوئی مشکل پیش آئے تو اُنہیں بر وقت اطلاع دی جائے تاکہ پوری طور پر رکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے تمام سڑکوں پر جلد تارکول کا کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ سٹی کو ماڈل سٹی بنانا میرا مشن ہے انشاء اللہ 2018میں مینگورہ شہر مالاکنڈ ڈویثرن کا ماڈل شہر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی کے 80میں لنک روڈوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس میں زیادہ تر مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے پی کے 80کو مثالی حلقہ بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر،حفاظتی پشتوں کی تعمیر،گرین بلٹس کی تعمیر ،خوڑ وں اور نالیوں سے ملبہ ہٹانے وغیرہ کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنااور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے برساتی نالیوں میں طغیانی نقصانات کا سبب بنتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نالیوں کو کشادہ کر کے پختہ کیا جائے تاکہ سیلابی پانی نقصان کے بغیر گزرے اور مینگورہ شہرکے روڈوں پر جلد از جلد تارکول شروع کریں
1,048 total views, 2 views today