سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں میں دینی تعلیم کیلئے مطالعہ قرآن حکیم کی کتابوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اور اس کتاب کو سکولوں میں لازمی بھی قرار دیا ہے، سکولوں میں دینی کتاب کی تقسیم شروع ہوتے ہی سوشل میڈیاپر تحریک انصاف نے اس کو شیئر کرناشروع کردیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ میسج پہنچ سکیں،سوشل میڈیا پر پی ٹی ائی ورکروں نے کتاب کیساتھ ساتھ ایک فقرا بھی لکھا ہے (عمران خان کا ایک اور اسلامی کارنامہ اب خیبرپختونخوا میں ہر گھر سے حافظ قرآن نکلے گا )۔پی ٹی ائی کے ورکروں کیساتھ ساتھ اب انصاف کے ممبران صوبائی وقومی اسمبلی نے بھی اس میسج کو شیئر کرانا شروع کردیا ہے۔
1,618 total views, no views today
Comments



