سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام 18ستمبر2017ء ) چارباغ کے علاقہ کوٹ میں ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق، تین افراد زخمی ، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ کوٹ میں دو موٹر کار ریس لگا رہے تھے کہ اس دوران اوور ٹیک کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور اُلٹ گئے، حادثے کے نتیجے میں عبد اللہ ولد عبدالمالک سکنہ ملوک آباد جاں بحق جبکہ شریف خان،شوکت اور رحمت علی شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔
1,176 total views, 2 views today
Comments