سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام )پہلی بار صوبہ خیبرپختونخوا کے تاریخ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں بی ایس پشتو کا آغاز ہوگا ، نئی پشتو ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح آج بروز جمعرات صبح گیارہ بجے چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کریں گے ، افتتاحی تقریب جہانزیب کالج کے بی ایس بلاک میں منعقد کی گئی ہے۔تمام پی ٹی آئی عہدیداران ، بلدیاتی نمائندے اور کارکنان افتتاحی تقریب میں شرکت کریں ،سوات میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ جہانزیب کالج میں پشتوڈیپارٹمنٹ کا آغاز علاقے میں پشتو زبان کو فروغ دینا ہے اور پشتو ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے اب سوات کے طلباء دور دراز علاقوں میں نہیں جائینگے بلکہ اپنے ہی علاقے میں پشتو زبان کے تعلیم حاصل کریں گے ۔ پہلی بار صوبہ خیبرپختونخوامیں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں پشتو ڈیپارٹمنٹ میں پہلی سال طلباء ریگولر کلاسزلینگے جس سے طلباء مستفید ہونگے ۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کے علاوہ کالج کے پرنسپل اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلباء بھی شریک ہونگے۔
1,550 total views, 2 views today
Comments