مٹہ ( نما ئندہ رحیم خان) شہیدان وینئی پولیس تھانہ کے پولیس نے ایس ایچ او شہنشاہ خان کے نگرانی میں ناکہ بندی کی دوران ٹمبر مافیاں والوں کی انتہائی مہارت سے تیارکردہ سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی مانڈل ڈاگ روڈینگار سے انے والی گاڑی جس میں سیبوں کی پٹیاں موجود تھے تلاشی کی دوران سمگلنگ کی لکڑی برامد کی فارسٹ والوں نے پکڑے گئی سمگلنگ کی لکڑیوں پر جرمانہ عائد کرکے ڈیوٹی پوری کردی علاقے کی عوام کا پولیس اور ایس ایچ او کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شہیدان وینئے پولیس تھانے کی پولیس نے ایس ایچ او شہنشاہ خان کے قیادت میں ناکہ بندی کی دوران روڈینگار مانڈل ڈاگ سے انے والی ایک گاڑی جو سیبوں کی پیٹیوں سے بھرا تھا تلاشی لیکر پیٹیوں کی نیچے سے سمگلنگ کی لکڑی برامد کرکے لکڑی کو اپنے تحویل میں لیکر سمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنادی ادھر پولیس نے محکمہ فارسٹ مٹہ کے ذمہ داروں کو اطلاع دیکر انہوں نے پکڑے گئے تختوں پر 50 روپے جرمانہ لگا کر اپنے ڈیوٹی پوری ایمانداری سے مکمل کرلی دریں اثناء علاقے کی عوام کی طرف سے سماجی کارکن حسن خان اف بہا نے شاندار کارکردگی پر شہیدان وینئے پولیس اور ایس ایچ او شہنشاہ خان کو خراج تحسین پیش کی ہے اور کامیاب کاروائی پر انکو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس علاقے میں ٹمبر مافیا ں والوں کی خلاف گھیراتنگ کرکے متعدید کامیاب کاروائیاں کی ہے جو علاقے کی جنگل کو بچانے میں اس وقت بہت کامیاب ثابت ہوئی ہیں اور پولیس کے اس کارکردگی کی وجہ سے سمگلروں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے
1,604 total views, no views today


