مینگورہ ، سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر ریاض علی شاہ منعقد ہوا ، جنرل باڈی کابینہ کے دیگر ارکان کے علاوہ جنرل سیکرٹری میاں گل علیم نے بھی خطا ب کیا اور اس بات پر موجودہ حکومت اور سکے منتخب ممبران اسمبلی کو آڑھے ہاتھوں لیا ، کہ ایک سال کا عرصہ گذزرنے کے باوجود پیرامیڈیکل سٹاف کے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہا
حالانکہ اس عرصے میں ہمارے صوبے کے تقریباً تمام منتخب ممبران اسمبلی مختلف فورمز اور میٹنگ میں اسکے اجراء کا وعدہ کرچکے ہیں ، سپیکر صوبائی اسمبلی آسد قیصر اور سابق وزیر صحت شوکت یوسفزئی پہلے ہی اسکی اصولی منظوری دے چکے ہیں لیکن محکمہ صحت کے حکام اس جائز مسئلے اور ماں کی دودھ کی طرح اس حق کو دبائے رکھے ہیں ، ممبران اسمبلی کے ان وعدہ خلافیوں کی وجہ سے سٹاف میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے ، جو کسی بھی وقت ایک لاوے کی صورت میں شدید احتجاج میں تبدیل ہوسکتی ہے ، صوبائی صدر پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ نوٹیفیکیشن کے مزید تاخیر اور ٹال مٹول حکمت عملی کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا جائے اور صرف اسی ایک نکاتی ایجنڈے پر اپنی توجہ مرکوز کرکے پر خلوص کوشش شروع کرں ، اجلاس میں تمام مقررین نے اس ایک نکانی ایجنڈے یعنی ٹائم سکیل آپ گریڈیشن کیلئے ہر قسم کی مالی اور جانی قربانی کے بھر پور جذبات کا اظہار کیا ۔
461 total views, no views today


