مینگورہ (سوات نیوز ڈاٹ کام 23ستمبر 2017ء ) چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ نام نہاد پختونوں کے حقوق کے علمبردارسیاسی مخالفین پی ٹی آئی کی عوام دوست پالیسیوں،میرٹ پر کام اور مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اس لئے وہ پی ٹی آئی کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈے پھیلارہے ہیں لیکن صوبے کے غیور عوام میں سیاسی شعوربیدار ہوچکاہے اب وہ ان نام نہاد پختونوں کے حقوق کے علمبرداروں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ ہماری حکومت نے روایتی سیاست کو جڑ سے ختم کردیا ہے ۔ماضی میں عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد غائب ہو جاتے تھے۔ہماری حکومت نے عوام کو ان کے مسائل ان کے دہلز پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ہم عوام کو ایک ایسا نظام ڈیلیور کر رہے ہیں جس میں وہ تبدیلی ایک ٹھوس شکل میں محسوس کررہے ہیں اب تمام ادارے ایک صحیح سمیت کی طرف جارہے ہیں۔ہم نے تمام اداروں کو بااختیار بنا دیا ہے ،احتساب کمیشن کا قیام ،پولیس اصلاحات، اورپٹوری نظا م میں اصلاحات اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملوک آباد اور راجہ آباد کیلئے2 کروڑ 50لاکھ روپے کے لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کے لئے دو ٹیوب ویل کے قیام کی فراہمی میں سے ایک ٹیوب ویل مکمل ہونے کے وقت میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا۔اس موقع پرایس ڈی او محمد علی،ملوک آباد کے صدر فضل رحمان ،علاقے کے معززین ، منتخب ناظمین، کونسلرز ، پی ٹی آئی کے ورکرزبھی ہمراہ تھی۔فضل حکیم خان نے کہا کہ یونین کونسل ملوک آباد میں پانی کے قلت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی ہر مشکل کو حل کرنے کیلئے اپنے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔یونین کونسل ملوک آباد کے پانی کے قلت کا مسلہ ان دو ٹیوب ویلوں کے مکمل ہونے سے مکمل طورپر حل ہو جائے گا۔فضل حکیم خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے پر عزم ہے ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھااس وقت پوری قوم کی نگاہیں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان پر لگی ہوئی ہے اور یہ واحدقیادت ہے جو پاکستان کو نہ صرف بحرانی کیفیت سے نکال دیگی بلکہ عوامی محرومیوں کا ازالہ بھی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں تحریک انصاف پہلی سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے جس کاواضح ثبوت لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیتیں ہیں۔اس موقع پرفضل رحمان نے یونین کونسل ملوک آباد کے عوام کیطرف سے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے یونین کونسل ملوک آباد کیلئے2 کروڑ 50لاکھ روپے کے لاگت سے واٹر سپلائی سکیم کے لئے دو ٹیوب ویل کے قیام کی فراہمی دی ۔
1,294 total views, no views today



