دیربالا(سوات نیوز ڈاٹ کام)ضلع دیر کے دوردراز پہاڑی علاقہ ڈوگ درہ کے گاؤں بابوزو میں گھر میں اچانک اگ بھڑکنے سے چھ بچے جھلس کر جاں بحق،لاکھوں روپے کے مویشی اور دیگر سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی، ویلج ناظم بدرکئی عزیز اللہ خان کے مطابق یونین کونسل ڈوگ درہ کے گاؤں بابوزو میں ہمیش گل نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، گھر کے ایک کمرے میں چھ بچے سوئے تھے جو اگ کی وجہ سے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں اس کے علاوہ مویشی اور گھر کا تمام سامان بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبد یل ہوگئے ہیں، گھر جھلس کر زمین بوس ہو گیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدداپ کے تحت امدادی کارروائیاں کی تاہم وہ اگ پر قابو پا نہ سکیں، ناظم عزیز اللہ خا ن نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ غریب شخص کی فوری طور پر مدد کی جائے ۔
1,646 total views, no views today



