ڈی ائی خان (آن لائن) درابن کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ڈی پی او ڈی آئی خان کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت وحید، مجید اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس میں سے اقبال کے سرکی قیمت 30 لاکھ تھی جب کہ دہشت گرد فوج، پولیس اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
1,500 total views, no views today
Comments